ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور میں ایک شخص کی پُر اسرار موت - آسمانی بجلی گرنے کا شبہ

پتور میں ایک شخص کی پُر اسرار موت - آسمانی بجلی گرنے کا شبہ

Wed, 22 May 2024 12:12:25    S.O. News Service

پتور ، 22 / مئی (ایس او نیوز) پتور کے ڈربیتڑکا علاقے میں ایک شخص کی پُر اسرا موت کے بعد یہ خبر عام ہوگئی کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے وہ فوت ہوا ہے ۔
    
چونکہ آسمانی بجلی گرنے کا کوئی واضح ثبوت نہیں تھا اس لئے جائزہ لینے کے لئے تحصیلدار کنہی احمد کی قیادت میں پہنچی ہوئی افسران کی ٹیم نے موت کا اصل سبب جاننے کے لئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ 
    
شام کے وقت اپنے گھر کے پاس کام کرتے ہوئے اچانک فوت ہونے والے شخص کا نام پی بابو (55 سال) بتایا جاتا ہے جو کہ قلی مزدوری کیا کرتا تھا ۔ بابو کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جب وہ عصر میں 4:30 بجے گھر کے باہر کام کر رہا تھا تو بادل کی گرج سنائی دی ۔ وہ دوڑتا ہوا گھر کے اندر آیا اور زمین پر گر پڑا اس کے بعد تھوڑی دیر میں اس کی موت واقع ہوئی ۔ 
    
تحصیلدار اور دیگر افسران کا موقف یہ ہے کہ علاقے میں کہیں بھی بجلی گرنے کے آثار موجود نہیں تھے ۔ لاش پر بھی کوئی زخم نہیں تھا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ 4:30 بجے بجلی گرنے کی بات کہنے والوں نے تعلقہ انتظامیہ کو شام 7 بجے اطلاع دی تھی ۔ اس وجہ سے بابو کی موت کے سلسلے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں ۔ اب چونکہ تعلقہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بابو کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اس کی رپورٹ موصول ہونے پر ہی موت کا اصل سبب معلوم ہو جائے گا ۔


Share: